سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی جارح اتحاد یمن کے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اس پر ذرا بھی عمل نہیں کیا، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودیوں نے الحدیدہ جنگ بندی کی 252 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔
یادرہے کہ الحدیدہ صوبے کے علاوہ سعودیوں نے دوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے سب سے بھاری فضائی حملوں میں بار بار صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے، قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے کے فریم ورک میں الحدیدہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے سعودی عرب نے اس جنگ بندی پر کبھی بھی عمل نہیں کیا
قابل ذکر ہے کہ ریاض کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی عدم تعمیل پر وسیع پیمانے پر یمنی مظاہروں کے باوجود اقوام متحدہ نے سعودی جارحیت کو روکنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا ا س لیے کہ ان کےلیے اس ملک کے بے گناہ عوام کے خون سے زیادہ اپنے ڈالروں او رآقاؤں کی ناراضگی کی اہمیت ہے ، یہی وجہ سے یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے مظالم میں اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی براری کو بھی سعودی عرب کے ساتھ برابر کا شریک سمجھتی ہے۔