سعودی اتحاد کی 185 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی

🗓️

سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 185 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی جارح اتحاد الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اسٹاک ہوم معاہدے پر ذرا بھی عمل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سعودیوں نے 185 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی الحدیدہ صوبے کے علاوہ سعودی یمن کے دوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے سب سے بھاری فضائی حملوں میں متعدد بار صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یادرہے کہ سعودی عرب نے کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی حمایت سے پچھلے چھ سال سے یمن کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ہاتھوں یمن میں ایجاد کیا جانے والا بحران رواں صدی کا سب سے بڑا اور خطرناک انسانی بحران ہے جس میں آئے دن خواتین اور معصوم بچوں سمیت اس ملک کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور جو حملوں میں بچ جاتے ہیں اور انھیں بھوک اور وبائی امراض مار ڈالتے ہیں تاہم اس کے باوجود عالمی برادری نے سعودی عرب کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

المشاط نے امریکی اور صیہونی اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:مہدی المشاط نے بھی ایک بیان میں عرب اور اسلامی ممالک

امام خمینی ایک ممتاز شخصیت تھے:شامی سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر

🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:شام کے سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر نے ہوئے امام خمینی کے

سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا

🗓️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان

کسی صوبے میں گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

🗓️ 1 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا

صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کے معمار کون ہیں ؟

🗓️ 10 جولائی 2024شہید محمد نعمہ ناصر حاج ابو نعمہ، 1965 میں پیدا ہوئے، لبنان

اسرائیل کے لئے امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری

🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے

فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ

🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:      فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار

ترک معیشت کے لیے اردغان کا عجیب گھر

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: ترکی کی مارکیٹ میں ہر امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے