سچ خبریں:سعودی اتحاد کے ترجمان نے منصور ہادی کی حکومت کے ایک اتحادی پر غداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فضائیہ اکیلے ہی نیشنل سالویشن آرمی کو آگے بڑھنے سے روکنے میں کامیاب رہی ہے۔
یمن پر حملہ کرنے والے سعودی قیادت والے اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 20 دنوں سے تنہا حوثیوں کی پیش قدمی کو روکنے میں کامیاب رہا ہے (ریاض نیشنل سالویشن آرمی کی ملٹری فورسز اور عوامی کمیٹیوں کے لیے اس عنوان استعمال کرتا ہے)۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے پیر کی صبح بتایا کہ صوبہ مأرب (وسطی یمن) میں العبدیہ محور پر گذشتہ 18 دنوں سےیمنی فورسز کی پیش قدمی روکی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی فضائیہ نے گذشتہ چار دنوں کے دوران العبدیہ میں شہریوں کی مدد کے لیے 118 پروازیں چلائی ہیں۔
واضح رہے کہ المالکی کےیہ ریمارکس اور آپریشن اکیلےکرنے پر ان کا زور الاصلاح پارٹی کے کارکنوں (ہادی کی حکومت کے ساتھ منسلک) کے جواب میں ہے جنہوں نے سعودی اتحاد پر مأرب میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔
المالکی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فضائی حملوں میں یمنیوں کی درجنوں فوجی گاڑیاں تباہ اور سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے،درایں اثنامستعفی حکومت کی سربراہی میں فوج نے بھی ایسا ہی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی افواج نے کئی محاذوں پر پیش قدمی کرنے کی صنعاء کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
یادرہے کہ تین روز قبل سعودی حمایت یافتہ منصور ہادی حکومت سے وابستہ ذرائع نے تیل سے مالا مال جنوبی صوبے میں نیشنل سالویشن آرمی فورسز کی پیش قدمی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ العبدیہ اور واسط شہر نیشنل سالویشن آرمی کے قبضے میں جانے والے ہیں
یادرہے کہ قطر کے الجزیرہ چینل نے بھی صوبہ مأرب میں حکام کے حوالے سے العبدیہ کے محاصرے کی تصدیق کی ہے جہاں حکام کے مطابق 35000 افراد 20 دنوں سے محاصرے میں ہیں۔