سرنگ کھودنے کا منصوبہ جنرل قاسم سلیمانی ہی کا تھا:حماس

حماس

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے لبنان میں حماس کے نمائندے کے ایک سابقہ بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حماس کے ایک عہدہ دار نے کہا ہے کہ آئی آر جی سی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر نے کئی بار غزہ کی پٹی کا سفر کیا تھا۔
بعض فلسطینی ذرائع نے سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر قدس فورس کے کمانڈر کے بارے میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ارکان کے سابقہ بیانات کی ویڈیوز دوبارہ شائع کی ہیں، انھیں میں سے آج سائبر اسپیس میں گردش کرنے والی ویڈیوز میں سے ایک دو سال قبل لبنان میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے نمائندے "احمد عبدالہادی” کے ریمارکس سے متعلق ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان نے جنرل سلیمانی کے بارے میں دو سال قبل انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک کانفرنس میں بتایا کہ غزہ کی پٹی میں زیر زمین 360 کلومیٹر سے زیادہ سرنگیں ہیں،اس مسئلے کے بارے میں آپ کا سمجھنا ہی کافی ہے،احمد عبدالہادی مزید کہتے ہیں کہ ان سرنگوں کا منصوبہ دو لوگوں نے بنایا، پہلے شہید کمانڈر عماد مغنیہ اور دوسرے جنرل قاسم سلیمانی تھے۔

انہوں نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی جو کئی بار غزہ آئے اور انہوں نے منصوبہ بندی اور ڈرائنگ کے پہلے ہی لمحے سے دفاعی منصوبے میں حصہ لیا،واضح رہے کہ یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صیہونی حکومت نے 2006 کے پارلیمانی انتخابات میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی کامیابی کے بعد غزہ کی پٹی کا شدید محاصرہ کر رکھا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بلوچستان: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

🗓️ 30 اگست 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مہاجر کیمپ سرخاب پشین میں محکمہ انسداد

روس اور چین نے فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے

🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں:  روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے چین کے ساتھ

شام میں ترکی کے فوجی اڈے کا قیام صہیونیوں لیے خطرہ 

🗓️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع اور ترک صدر رجب طیب

غزہ جنگ میں اب تک کتنے اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں؟

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

سعودی عرب میں جبر اور گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مشکل صورتحال پر زور دیتے

غزہ کی حیرت انگیز زمین

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سپاہیوں کا ایک مشہور قول ہے کہ غزہ

25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی

🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم

جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، نیئر بخاری

🗓️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما نیئر بخاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے