?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے گزشتہ رات کہا کہ یمن میں جارح اتحاد کا طرز عمل ان کے حقیقی چہرے کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی عوام کے محاصرے اور دباؤ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق المشاط نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہی مغرب اور امریکہ کی پالیسیوں کو نافذ کرنے والے ہیں نیز یمنی عوام کے خلاف سازشوں کے پیچھے یہ دونوں ممالک ہیں،انہوں نے ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یمنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اب تک اس تعاون نے یمنی عوام کے دشمنوں کو شکست دی ہے۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہاکہ یمنی عوام دشمنوں کے جھوٹ اور الزامات پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل اور پابندیوں کے پیچھے کون ہے،المشاط نے امن مذاکرات کے لیے ریاض کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بظاہر تو پرامن ہے لیکن باطنی طور پر یہ مزید جارحیت اور محاصرے کا باعث ہے۔
مشہور خبریں۔
مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں: نادیہ حسین
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین
اگست
7 ہفتوں کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس کل طلب
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل
دسمبر
شمالی وزیر ستان میں فوج نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
سابق برطانوی وزیر اعظم کا چین کے خلاف اقتصادی نیٹو بنانے کا مطالبہ
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے
مئی
ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک
مئی
میانمار میں بم دھماکا، 3 پولیس افسران سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 4 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جہاں ایک طرف فوجی بغاوت کے خلاف
مئی
ویوو کا بہترین کیمرا کا حامل ’وی 50‘ پیش
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی
فروری
یمن پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کی خفیہ کاری بے نقاب
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک کے
مئی