سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان

صیہونی

?️

سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے عدالتی نظام کو کمزور کرنے کی کابینہ کی کوششوں کے جواب میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کی سپریم جوڈیشل کورٹ کے فیصلوں کی عدم تعمیل ان کی اخلاقی جرائم کی دلیل ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حکومتی کیمپ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹز نے اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک غیر قانونی ریاست کا سربراہ جس کی اس کے گھر میں بھی نہیں چلتی

سما نیوز ایجسنی کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بینی گانٹز نے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے عدالتی نظام کے جاری کردہ فیصلوں کا احترام نہ کرنا ان کا اخلاقی جرم ہے۔

یاد رہے کہ بنیامین نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے اقتدار میں آنے کے بعد وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود اس حکومت کے عدالتی نظام کو کمزور کرنے کے لیے عدالتی اصلاحات” نامی منصوبے کی منظوری کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

صیہونی وزیر اعظم جن کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں، مذکورہ منصوبے کی مکمل منظوری دے کر ان مقدمات سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صیہونی سابق وزیر جنگ نے نیتن یاہو کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایگزیکٹو برانچ کے سربراہ کو عدالت کے فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے خواہ وہ ان سے متفق نہ ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں صیہونی کابینہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے وسیع احتجاج اور ہزاروں افراد کے مظاہروں کے باوجود اپنے منصوبے کے ایک حصے کی منظوری دی تھی جسے غیر معقولیت کی شق کی منسوخی کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو اپنی حماقت کی قیمت چکا رہا ہے: برغوثی

صیہونی پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری کے بعد، صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ، اگر وہ ایگزیکٹو برانچ کے فیصلوں کو غیر معقول سمجھتی ہے تو اسے پہلے کی طرح مداخلت کرنے اور ان فیصلوں کو منسوخ کرنے کا امکان نہیں رہے گا۔

دوسرے لفظوں میں یوں کہا جائے کہ صیہونی کابینہ آزادانہ اور بغیر عدالتی نظام کی مداخلت اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر منصوبہ بندی نے اپوزیشن کو دیا جواب

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

نیا امریکی صدر کون ہو گا؟ٹرمپ یا ایلون مسک

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور ارب پتی اور

فرحان اختر نے دوسری شادی کرلی

?️ 19 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر  فرحان اختر نے گرل

امریکہ تباہ ہورہا ہے:ٹرمپ

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ایک ریلی میں کہا

پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے

اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ نواز شریف

?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز

غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی میں اسرائیل سے نمٹنے کے 4 طریقے

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنماوں میں سے ایک اسامہ حمدان

ہم نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:انتہاپسند صیہونی وزیر کا اعتراف   

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے انتہا پسند اور مستعفی وزیر نے اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے