?️
سچ خبریں:امریکی انخلاء کے عمل کے دوران عرب ممالک کے کیمپوں میں منتقل ہونے والے متعدد افغانوں کا اپنی نامعلوم قسمت پر تنقید کرتے ہوئے، کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں زندگی مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔
امریکہ کی جانب سے ابوظہبی کے ایک مہاجر کیمپ میں منتقل کیے گئے افغان باشندوں نے اپنی نامعلوم قسمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود انہیں منزل کے ممالک میں منتقلی کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں ملا ہے۔
افغان پناہ گزینوں نے کہا کہ انہیں کیمپوں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی،اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ منزل کے ممالک کے ویزوں کے انتظار نے انہیں تھکا دیا ہے ، انہوں نے واضح جواب کا مطالبہ کیا۔
ابوظہبی کیمپ میں منتقل کیے گئے لوگوں میں سے ایک قدیر شاہین نے RFE کو بتایا کہ بدقسمتی سے، افغانوں کو ان دو کیمپوں میں منتقل کرنے والی تنظیموں کا کام تنقید کے لائق ہے،ان میں سے زیادہ تر تنظیمیں مہاجرین کے لیے جوابدہ نہیں ہیں اور دستیاب نہیں ہیں اور نہ ہی موجودہ صورتحال کے بارے میں کوئی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 8 ماہ گزرنے کے بعد بھی عام صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تمام افغان جو یہاں موجود ہیں نامعلوم صورتحال سے دوچار ہیں، معلومات کے کوئی خاص ذرائع نہیں ہیں، ہر کوئی اس صورتحال سے نکلنے کا انتظار کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
جب برطانوی وزیرخارجہ کو جغرافیہ نہیں آتا
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے رائٹرز کے حوالے سے
فروری
’امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کرےگی‘
?️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
نومبر
یمن میں سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کیا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منصور ہادی کی
دسمبر
44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون
فروری
کشمیر کے سینر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال،کشمیر میں کرفیو،پاکستان میں سوگ
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر
ستمبر
مسلمانوں پر بیجا پابندیاں، اقوام متحدہ کی اہم رپورٹ، اور بے نقاب ہوتے نام نہاد مہذب ممالک
?️ 17 مارچ 2021(سچ خبریں) وہ ممالک جو خود کو سب سے زیادہ مہذب اور
مارچ
صدر مملکت نے سری لنکن عوام کو بڑا آفر دیا
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج
مارچ
فلسطین کو واپس لینے کا واحد راستہ ہمہ گیر مزاحمت ہے:فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے فلسطین کی سرزمین، عوام اور مزاحمت کے
مارچ