زبانی مخالفت عمل میں آقا و مولا

مخالفت

?️

سچ خبریں:  یہ پوچھے جانے پر کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ان کے کچھ امور کو صحیح نہیں سمجھا ہے محمد بن سلمان نے اٹلانٹک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کےاوپر اس سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مفادات کے بارے میں سوچنا بائیڈن پر منحصر ہے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

بائیڈن انتظامیہ نے اس سے قبل سی آئی اے کی ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں سعودی ولی عہد پر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ایک اہم سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

محمد بن سلمان نے اٹلانٹک میگزین کو بتایا کہ جب ان پر خاشقجی کے وحشیانہ قتل اور مسخ کرنے کا الزام لگایا گیا تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

میں محسوس کرتا ہوں کہ انسانی حقوق کا قانون مجھ پر لاگو نہیں ہوا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے آرٹیکل 11 میں کہا گیا ہے کہ ملزم اس وقت تک بے قصور ہے جب تک کہ جرم ثابت نہ ہو جائے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سعودی عرب میں اقتدار آئینی بادشاہت میں تبدیل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ نہیں سعودی عرب میں صرف ایک خالص بادشاہت ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد نے کہا کہ ریاض کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط اور تاریخی تعلقات کو برقرار رکھنا اور اسے مضبوط بنانا ہے سعودی عرب کی امریکہ میں سرمایہ کاری 800 ارب ڈالر ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وس کی طرف سے جاری ایک الگ بیان میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری کو کم کرنے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی سیکیورٹی اسٹریٹجی کے بعض حصے ناقابلِ قبول ہیں:جرمنی چانسلر

?️ 9 دسمبر 2025 امریکی سیکیورٹی اسٹریٹجی کے بعض حصے ناقابلِ قبول ہیں:جرمنی چانسلر  جرمنی

فرخ حبیب نے مریم نواز سے کن سوالوں کے جواب مانگے

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مسلم

کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو

یمن میں امریکہ مخالف مارچ

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور

نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں

?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب

شیاؤمی کا ریڈمی 14 ایس متعارف

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے