سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو قدرتی آفات کے قانون کی خلاف ورزی پر کرنے پر 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ذریعہ نےجو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا، مزید کہاکہ معزول صدر وین منٹ کو بھی عدالت سے ایسا ہی حکم ملا ہے،واضح رہے کہ یکم فروری کی بغاوت کے بعد میانمار کے عوامی رہنماؤں کے خلاف عدالتی فیصلے کا یہ پہلا مقدمہ ہے،اس وقت فوج نے میانمار کی سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے بغاوت کی تھی اور حکومت پر قبضہ کرلیاتھا۔