روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ

روس

🗓️

سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی کھپت کو مزید کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس واحد ملک ہے جو یورپی براعظم کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو اور امریکہ کو روس کے ساتھ فوجی جنگ میں شامل ہونے پر راضی کرنے میں اپنی ناکامی کے بعد اس سلسلہ میں ایک اور کوشش کرتے ہوئے ماسکو کے جوہری ہتھیاروں کا سہارا لینے کے امکان کا دعویٰ کیا۔

زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کے ساتھ فون پر ہونے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماسکو واحد ریاست ہے جو یورپی براعظم کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ اگر کوئی یورپ کے اس حصے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے تو وہ صرف ایک ملک (روس) ہو گا ، یہ وہی ملک ہے جس نے شوئیگو کو حکم دیا تھا کہ ادھر ادھر فون کرکے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں انتباہ دے۔

اپنی تقریر میں یوکرین کے صدر نے یوکرین میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کے درمیان بجلی کے استعمال کو بچانے پر زور دیا اور اس ملک میں بجلی کی کٹوتی کو ضروری قرار دیا۔

 

مشہور خبریں۔

الجزائر کے صدر کا دورۂ چین

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر نے اپنے

کوخاوی کی کھوکھلی دھمکیاں صیہونی بحران کا ثبوت

🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آویو کوخاوی صیہونی فوج میں پے درپے ناکامیوں کے بعد مزاحمتی

ریاستی اداروں پر الزامات ملک کے مفاد میں نہیں

🗓️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے حالیہ سیاسی

روس کا یوکرین کو الٹی میٹم

🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:        وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کو

انسانی حقوق کے حلقوں کو آل سعود کی جانب سے اپوزیشن کی جاسوسی میں اضافے پر تشویش

🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کے حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکام

پاکستان نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو نسل کشی قرار دے دیا

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے

وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری

🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

صیہونی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 106 فلسطینی زخمی

🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی نابلس میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے