روس کے ڈون باس کو آزاد تسلیم کرنے پر عالمی ردعمل

روس

?️

سچ خبریں:ڈونیٹسک اور لوہانسک ریپبلکوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے روسی صدر کے حکم پر بین الاقوامی برادری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ڈونیٹسک اور لوہانسک ریپبلکوں میں یوکرائن کی سرکاری افواج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں یوکرائن -روس سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے بعد، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو ایک تقریر میں کہا کہ یوکرائن روس کا اٹوٹ حصہ ہے جس کے بعد انھوں نےاپنے دستخط کے ذریعہ لوہانسک اور ڈونیٹسک کو آزاد علاقے تسلیم کرنے کا فرمان جاری کیا۔

انہوں نے 2014 میں کریمہ کے روس کے ساتھ الحاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کریمہ کے شہریوں نے آزادی کا انتخاب کیا تو یوکرائن کے حکام تخریبی گروہوں کی حمایت کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے ،یادرہے کہ لوہانسک اور ڈونیٹسک کی آزادی کو تسلیم کرنے والے ولادیمیر پوٹن کے فرمان کے ساتھ روسی امن فوج کی پہلی ٹکڑیاں روسی صدر کے حکم پر ڈون باس کی حفاظت کے لیےاس علاقے منتقل ہوئیں۔

اس حکم نامے کے بعد لوہانسک اور ڈونیٹسک کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور سڑکوں پر نکل آئے جبکہ دوسری جانب اس حکم نامے نے بین الاقوامی سطح پر کئی ردعمل کو جنم دیا،اس حکم نامے سے قبل ولادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شلٹز اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سامنے اعلان کیا تھا کہ وہ مشرقی یوکرائن کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کی آزادی کو جلد از جلد تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ہسپتال میں سلمان رشدی کی تازہ ترین صورتحال

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    الجزیرہ نے آیت شیطانی کے مرتد مصنف سلمان رشدی

ماہر تعمیرات یاسمین لاری کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار

?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات)

غزہ پر قحط کا گہرا سایہ 

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے صہیونی نمائندے کو کیا کہا؟

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے

رئیسی کا دورۂ روس امریکی تخریب کاری کے خلاف ایک اہم قدم ہے: پاکستانی محقق

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے

حکومت کا سینیٹ انتخابات ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قرار دیا

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے

سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین

مسئلہ فلسطین ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے:الجزائر

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے عرب سربراہی اجلاس کے آغاز میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے