سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ نے یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اس ملک کے ڈیٹا بیس پر سائبر حملوں میں اضافے کی اطلاع دی۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نکولائی مراشوف نے سوچی روس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کہا کہ سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے ذمہ دار روسی سرکاری اداروں نے روزانہ اوسطاً 200 سائبر حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ نے روسی ڈیٹا بیس اور معلومات پر سائبر حملے کو یوکرین میں خصوصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی ڈیٹا بیس پر سائبر حملے متدد جگہوں سے ہوئے ہیں۔
انہون نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے ہوئے ہیں اور یہ حملے بہت مربوط ہیں، روسی عہدہ دار نے بتایا کہ روسی آئی ٹی انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں اس ملک کی تنظیموں اور کاروباری اداروں کے ڈیٹا تک رسائی ہیکرز کا ہدف ہے،تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے اور سائبر کرائم کے دفتر نے زیادہ تر حملوں کو ناکام بنا دیا ہے جبکہ خطرہ ابھی بھی باقی ہے۔