?️
سچ خبریں:روس نے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے والے والے تمام معاہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روسی وزیراعظم میخائیل میشوستین کے جاری کردہ حکم کے مطابق، ماسکو منشیات کی لت کے خلاف جدوجہد، قدرتی آفات کی روک تھام اور بچاؤ سے متعلق یورپی یونین کی بین الاقوامی تعاون کونسل سے باہر نکل جائےگا، اس کے علاوہ روس نے یورپی یونین کے کلچرل فنڈ، سمعی بصری ریسرچ سینٹر سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ روس چھبیس سال پہلے یورپی یونین میں شامل ہوا تھا اور انیس چھیانوے میں اس نے متعدد معاہدوں اور سمجھوتوں میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم یوکرین جنگ کے بعد روس اور یورپی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ماسکو نے یورپی کونسل سے علیحدگی کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔
یورپی یونین نے یوکرین کی جنگ کے بعد روس کے خلاف لاتعداد پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے بارے میں مبصرین کا خیال ہے اس اقدام سے روس سے زیادہ مغربی ممالک کا نقصان ہو رہا ہے اس لیے کہ زیادہ تر مغربی ممالک کے ایندھن کا انحصار روس پر ہے اس کے علاوہ روس نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے یورپی ملکوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے جس سے فریقین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کا یوکرین کی 400 ملین ڈالر کی مدد کا وعدہ
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی
اکتوبر
عمران خان کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی، کئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
اپریل
واٹس ایپ چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے کے فیچر متعارف
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جنوری
گیس کی کٹوتی کے معاملے پر جرمنی میں بدامنی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربرک نے جرمنی
جولائی
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جنوری
تل ابیب میں سابق امریکی سفیر کی صیہونی عرب دوستی کی ذمہ داری
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور عربوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
مئی
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے
نومبر