سچ خبریں:روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے تیار ہیں، اگرچہ یہ مشکل ہو گا لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاں مغرب نے پابندیاں لگا کر یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے ماسکو پر دباؤ بڑھایا ہے، وہیں روس نے پابندیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پینکن نے مغربی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گانیز یہ بھی واضح ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں،ایک طرف، کوئی خوف نہیں ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے پاس کوئی سادہ امید یا بے حسی اور ظاہری اطمینان نہیں ہے۔
دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک تقریر میں کہاکہ امریکہ روس کے پیچھے چھپ کر اپنے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے، روسی صدر نے کہا کہ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس سے امریکی مارکیٹ میں توانائی کے وسائل کی درآمدات بند کر دیں گے اس لیے کہ وہاں قیمتیں زیادہ ہیں، افراط زر غیر معمولی طور پر زیادہ ہے اور غالباً اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔