روس کا وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان

روس

🗓️

سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملک تعلیمی سال 2023-2024 میں وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کے داخلہ کوٹہ میں اضافہ کرے گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے ولدائی انٹرنیشنل ڈائیلاگ کلب کی تیسری وسطی ایشیا کانفرنس میں کہا کہ یہ ملک تعلیمی سال 2023-2024 میں اس خطے کے ممالک کے طلباء کے کوٹے میں اضافہ کرے گا،گالوزین نے کہا کہ 2023-2024 تعلیمی سال میں، ہم وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کے داخلہ کوٹہ میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

ان کے مطابق اس وقت وسط ایشیائی ممالک کے تقریباً 185 ہزار طلبہ روس میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے تقریباً 68 ہزار طلبہ اس ملک کے بجٹ سے تعلیم حاصل کرتے ہیں،روس کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں وسطی ایشیا کے متعدد ممالک میں معروف روسی یونیورسٹیوں کی شاخیں کھولی جائیں گی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قرقیزستان میں روس کی معروف یونیورسٹیوں جیسے لومونوسوف اسٹیٹ یونیورسٹی، کازان فیڈرل یونیورسٹی اور ہائر اسکول آف اکنامکس کی شاخیں اور ازبکستان میں رشین یونیورسٹی فار ہیومینٹیز، ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی آف جیوڈیسی اینڈ میپنگ نیز شمالی کوریا میں بھی کاکیس فیڈرل یونیورسٹی کی شاخیں رکھنے کا منصوبہ ہے۔

روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ عشق آباد میں روس اور ترکمانستان کی مشترکہ یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رابطہ کاری کے مرحلے میں ہے،یہ عنقریب کھولی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

منصوبہ بند شرار ت کا مافیا(1)

🗓️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود ظالمانہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو دبانے کی

سینیٹ انتخابات اور اعتما د کا ووٹ

🗓️ 8 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں ایک بڑے سیٹ اَپ کے بعد

صیہونی وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے؛ بینیٹ کا طیارہ ریاض کی فضا سےاڑکر ابوظہبی کیوں گیا؟

🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے ایک غیر معمولی اور انتہائی فکر انگیز

غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی

حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بجلی پر مزید 3.23 روپے سرچارج عائد کرنے کا منصوبہ

🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف

کیا ترکی کی اگلی حکومت سیکولر ہوگی؟

🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں 6 ہفتے باقی ہیں ثبوت فی الحال

کراچی کے طلبہ نے پاکستانی الیکٹرک کار مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا

🗓️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ

شامی صدر دورۂ چین کے بارے میں اظہار خیال

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر نے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے