?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس نے امریکی سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا تو اسے جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے روس پر نئے الزامات لگاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اگر روس نے امریکی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تو اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس کے اس اہلکار نے مزید کہا کہ اعلانیہ طور پر جاری کردہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ روس اینٹی سیٹلائٹ خلائی ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہے،کربی نے چین میں شی جن پنگ کی صدارت کی تیسری مدت کے آغاز کے بارے میں یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت ان کے ساتھ مواصلاتی ذرائع برقرار رکھنا چاہے گی۔
واضح رہے کہ انہوں نے G20 اجلاس کے موقع پر چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ممکنہ ملاقات کے بارے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی، یاد رہے کہ ایک سینئر روسی سفارت کار نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ مغربی ممالک دنیا پر اپنی برتری مسلط کرنے کے لیے خلا کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
روسی عہدہ دار نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرینیوں کی مدد کے لیے مغربی سیٹلائٹ کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے ان کارروائیوں کو انتہائی خطرناک عمل قرار دیا اور خبردار کیا کہ یہ روسی جوابی حملوں کے لیے جائز ہدف ہو سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ماضی میں ریما خان سے شادی کی خواہش کے سوال پر شان شاہد کی وضاحت
?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول فلمی ہیرو شان شاہد نے ماضی میں ساتھی
اکتوبر
اسرائیلی حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: پاکستان
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے "عاصم
جون
یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے
مارچ
امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن
نومبر
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کے خیالی منصوبے پر ردعمل
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین نے غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کی دستاویز کے
فروری
ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے
ستمبر
شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی
?️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ
مئی
’ہائر ایجوکیشن پر قبضے کرنے میں تمام صوبائی حکومتیں متحد ہیں‘
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاست سے ہٹ کر دیکھا جائے تو سیاسی
فروری