?️
سچ خبریں:چین اور روس کی حکومتوں نے شامی صدر بشار الاسد کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جمعہ کے روز اسد کو مبارکباد دی ،یادرہے کہ چین اور شام اچھے روایتی دوست ہیں جس کے نتیجہ میں چین شام کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں اس ملک کی بھر پور حمایت کرتا ہے،درایں اثناروسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی اپنے پیغام میں شام کے انتخابات میں بشار الاسد کی کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ، سیاسی استحکام کو مستحکم کرنے اور ملک کی تعمیر نو میں ماسکو کی جانب سے دمشق کی حمایت پر زور دیا۔
یادرہے کہ شام کی پارلیمنٹ اسپیکر نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ بشار الاسد نے 95 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکےاس ملک کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے،شام کی پارلیمنٹ اسپیکر حمودہ صباغ نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 14 ملین 239 ہزار شامی باشندوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بشار الاسد 13 ملین 540 ہزار اور 360 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جو 95.1 فیصد ووٹوں کے مترادف تھے،واضح رہے کہ شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی فیصلہ کن فتح کے اعلان کے بعد اس ملک کے عوام جشن منانے کے لئے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔
قابل ذکر ہے کہ یوروپی یونین نے شام کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل شام کی حکومت کے خلاف پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین
مارچ
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی شہریوں نے مارچ کے آخر میں انتخابات کی وجہ سے
اپریل
بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی جلد رہائی کے لئے ہرممکنہ اقدامات کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان،
فروری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کا
اپریل
پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین بنایا جا سکتا ہے
?️ 30 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں)پرانی اور بلیک اینڈ وائت تصاویر کو رنگین بنایا جا
اگست
لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان
جون
صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی
مارچ