?️
سچ خبریں:ہنگری کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے روس کی جانب گیس سپلائی کو فوری طور پر بند کرنے اور یورپ کے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونے کے بارے میں خبردار کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے مہنگائی کی بلند سطح اور توانائی کی قلت یورپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے، ہنگری کے وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس کے خلاف وسیع پابندیوں کے باوجود یوکرین میں جنگ تھمی نہیں اور روس کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
اوربان نے کہا کہ یورپ کو اپنی پابندیوں کی پالیسی کو تبدیل کرنا چاہیے کیونکہ بصورت دیگر حالات خود اس براعظم کے لیے مزید مشکل ہو جائیں گے، ہنگری کے وزیر اعظم کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اس ملک کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ روسی گیس کی قیمت کی حد مقرر کرنے سے یورپ کو اس کی سپلائی میں فوری طور پر رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہنگری کے وزیر اعظم نے یورپی رہنماؤں سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ یہ ملک روسی توانائی کے شعبے پر یورپی یونین کی کسی بھی پابندی کے خلاف ہے، ہنگری جو یورپی یونین کا رکن ہے، یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے بعد سے ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس موقف کی وجہ سے اس کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تناؤ پیدا ہوا ہے جو روس کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی، اردن، عراق اور لیبیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 21 جولائی 2025ترکی، اردن، عراق اور لیبیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے
جولائی
کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب
ستمبر
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الصادقون کے نمائندے نے عراق میں ترکی
اپریل
اسد عمر نے کرونا کی پانچویں لہر کا انتباہ دے دیا
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
جنوری
صیہونی سعودی تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے جار ہا ہے:امریکی سنیٹر
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سنیٹر لنڈسے گراہم نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں
اپریل
آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ طے
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا
جولائی
ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد
مارچ