?️
سچ خبریں:امریکہ نے روس کے زیر کنٹرول علاقوں کے متعدد افراد، تاجروں اور بعض شخصیات کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔
امریکہ کی وزارت خارجہ اور خزانہ نے الگ الگ بیانات جاری کیے جس میں یوکرین کے سلسلے میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کی وضاحت کی گئی،اطلاعات کے مطابق ان بیانات میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے متعدد کاروباری افراد، روسی حکام، یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول علاقوں کے سربراہان اور دیگر افراد کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔
نئی امریکی پابندیوں کے ذریعے جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں آندرے گوریف، وکٹر راشنکوف، انتون یوروسوف، نتالیہ پوپووا اور سابق جمناسٹک چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ علینا کبایوا شامل ہیں،امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانے کی وضاحتوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے لوگ روسی حکومت قریبی افراد ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے خلاف کارروائیوں میں کردار ادا کرنے پر روسی فوج کے 893 عہدہ داروں اور ارکان کے ساتھ ساتھ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی حمایت کرنے والے ممالک کے 31 عہدہ داروں پر ویزا پابندیاں عائد کرے گا،امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک الگ بیان میں کہا کہ محکمہ نے روس کی جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعتوں کو مزید الگ تھلگ کرنے اور ماسکو کی جنگی مشین میں ان کی شرکت کو محدود کرنے کی کوشش میں 24 روسی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔


مشہور خبریں۔
سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 29 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
مئی
حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی
جنوری
صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت
جنوری
ٹرمپ کا ایران کے مسئلے میں سفارتی حل پر زور!
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور صیہونی ریاست کے
جون
غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے کئی سال درکار: اسرائیلی فوج
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی خبری سائٹ واللا نے صیہونی حکومت کے فوجی اہلکاروں
اگست
کیا صیہونی ریاست سے بھاگنے کا وقت آ گیا ہے؟ عطوان کی زبانی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:سینئر علاقائی تجزیہ کار نے دو اہم واقعات کی طرف اشارہ
اکتوبر
الجولانی کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی چینل نے شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما
فروری
فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دے دیا
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو
جنوری