🗓️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں سیاسی نظربندوں کے ساتھ سعودی حکام کی جانب سے غیر انسانی سلوک کی اطلاع دی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم لانچ گڈ کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں سعودی جیلوں میں آزادی اظہار رائے کے اور سیاسی قیدیوں حقوق کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر منصفانہ طور پر قید سیاسی قیدیوں کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ جیل کی ابتر حالت، نماز باجماعت سے محرومی، کتابیں پڑھنے اور اہل خانہ سے ملنے کی بلاجواز پابندیوں جیسی مشکلات کا شکار ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ سعودی حکومت رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے خلاف نازیبا حرکات کر رہی ہے،سعودی حکام نے عیدالفطر کے موقع پر سیاسی نظربندوں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا جس سے زیر حراست افراد اور ان کے اہل خانہ پر امید ہوگئے تاہم حکومت نے ان کی سزاؤں میں توسیع کے علاوہ انہیں برسوں تک بغیر کسی الزام کے قید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے دوران سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا،رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران انہیں نفسیاتی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں عدالتی سماعتوں کے مسلسل التوا یا منسوخی اور تشدد یا موت کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی افسر پر فلسطینی قیدی کی لاتوں اور گھونسوں کی برسات
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک
فروری
جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا: معاریو
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ کے تین ماہ سے زیادہ ہونے
جنوری
سپریم کورٹ نے مندر پر حملہ آوروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا
🗓️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار
اگست
صیہونی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی کے بعد قابضین
اکتوبر
پی ڈی ایم کے پاس اب کوئی حکمت عملی نہیں:پیپلز پارٹی
🗓️ 19 مارچ 2021اسلام اباد( سچ خبریں) اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں سے متعلق پاکستان پیپلز
مارچ
ریاض اور آنکارا کا تعاون کے نئے دور کے آغاز پر زور
🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان نے بدھ کی رات
جون
انسانی حقوق کی آڑ میں ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں: گروپ 7 کو چین کا جواب
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گروپ
مئی
کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا
🗓️ 3 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد
نومبر