?️
سچ خبریں:21 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی 15 سال سے صیہونی حکومت کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کی زد میں ہے۔
الجزیرہ چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2.1 ملین آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی 15 سال سے صیہونی حکومت کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کی زد میں ہے، چند روز قبل صیہونی حکومت اور فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں غزہ پر غاصب بیت المقدس حکومت کی 3 روزہ بمباری ختم ہوئی تھی، اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک 15 فلسطینی بچوں سمیت 46 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور کم از کم 350 شہری زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعے سے صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اس حکومت نے غزہ پر شدید بمباری کی ہے، عمارتوں کو زمین بوس کیا ہے اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی بمباری کی ، ان جارحیتوں کے جواب میں جہاد اسلامی نے مقبوضہ علاقوں میں تقریباً ایک ہزار راکٹ داغے اور بالآخر صیہونی حکومت کی جانب سے اس تحریک کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی قائم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 2008 سے صیہونی حکومت نے فلسطینی علاقوں میں چار جنگیں کیں جن میں ہزاروں افراد جن میں زیادہ تر عام شہری تھے شہید ہوئے، مئی 2021 میں غزہ پر ہونے والے چوتھے حملے میں اقوام متحدہ کے مطابق 67 بچوں سمیت کم از کم 261 افراد شہید اور 2200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، اس 11 روزہ حملے میں یروشلم کی قابض حکومت نے کم از کم 51 تعلیمی مراکز کو نقصان پہنچایا، جن میں 46 اسکول ، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین(UNRWA) کے تعلیمی مرکز اور غزہ میں اسلامی یونیورسٹی کے کچھ حصے شامل ہیں۔
ادھر صیہونی حکومت اور مصر دونوں نے اپنی سرحدیں بڑی حد تک بند کر رکھی ہیں اور غزہ کی پٹی میں ابتر معاشی اور انسانی صورت حال کے مزید بگاڑ کے ذمہ دار ہیں جبکہ غزہ ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تباہی اور بے پناہ انسانی مصائب کا منظر بن گیا ہے اور اسے اب بھی اکثر "دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل” کہا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کے جبل علی دھماکے کی منظر عام پر نہ آنے والی تفصیلات
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:المیادین چینل نے دبئی میں جبل علی کے دھماکے کی نئی
اگست
اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف
?️ 27 جنوری 2021اسد درانی کے متعلق وزیر دفاع کا اہم انکشاف اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت
جنوری
جنوبی سوڈان میں انتخابات ایک بار پھر ملتوی
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز
ستمبر
ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
?️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے
اپریل
شارخ خان کی مودی کی تعریف کرنے پر ان کے مداحواں کا رد عمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ
مئی
برطانیہ کیسے صیہونیوں کی خدمت کر رہا ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے قیام سے لے کر اب تک
فروری
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کا حالیہ بیان، کشمیریوں کو مجرم قرار دینے کی دانستہ کوشش ہے
?️ 18 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ
جون
پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے اشتراک سے زرعی، تعلیمی
ستمبر