?️
سچ خبریں:ایران میں ایک چینی شہری جس نے ایرانی لڑکیوں کی نجی تصویریں شائع کیں اور اس کے ساتھی دونوں کو مجرم قرار دیا گیا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چینی شہری کے کیس کے وکیل مہدی عزیززادہ قصاب کا کہنا تھا کہ چینی شہری نے سائبر اسپیس میں ایرانی لڑکیوں کے ساتھ نجی تعلقات کی تصاویر شائع کیں جس کے بعد عدالت نے اس شخص اور اس کے ساتھی کے لیے قید کی سزا ، کوڑے مارنے اور جرمانہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
یادرہے کہ ایران میں رہنے والے ایک چینی شہری کی ایرانی لڑکیوں کے ساتھ اس کے تعلقات کی تصاویر اور ویڈیوز نے سائبر اسپیس میں سرخیاں بنائیں جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ اس شخص کو کاشان میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے سائبرپولیس کے تعاون سے چینی شہری کے ایک ساتھی کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
جام جم اخبار نےگذشتہ پیر اس کیس کے وکیل کے حوالے سے رپورٹ دی کہ دو چینی شہریوں ، جن کے کیس کی وہ پیروی کر رہے ہیں ، کو سزا سنائی گئی ہے اور ان دونوں کو قید ، کوڑے اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مہدی عزیز زادہ نے اعلان کیا کہ دونوں چینی شہریوں کے خلاف الزامات تہران کی دوسری فوجداری عدالت میں سنے گئے، ان کے مطابق کیس فائل میں پانچ لڑکیاں ہیں جو دعویٰ کرتی ہیں کہ ویڈیوز خفیہ طور پر لی گئی تھیں ، ان میں سے تین عدالت میں موجود تھیں۔
رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران اس شخص نے ایران میں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی 50 سے زائد ویڈیوز پوسٹ کیں ۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے
اکتوبر
وزیر اعظم کا امیر قطر سے رابطہ، اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہید
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح ایک اور فلسطینی نوجوان کو مغربی
مئی
سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی مہر
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی امین احمد اور
مارچ
سعودی کارکن تل ابیب کے ساتھ فوجی مشق میں سعودی شرکت پر ناراض
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: خلیج فارس میں اسرائیلی حکومت کی بحریہ کے ساتھ امریکی زیرقیادت
فروری
سی بی ایس نیوز: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا افغان شہری ہے
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس کے
نومبر
آڈیو لیک معاملہ: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیک
فروری
ایرانی آپریشن نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟برطانوی قلمکار کی زبانی
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک ممتاز برطانوی قلمکار اور تجزیہ کار نے اپنے ایک
اپریل