?️
دنیا میں بھوک ایک اجتماعی ناکامی ہے:پاپ لیون
چودہویں پوپ لیون نے دنیا میں لاکھوں انسانوں کے بھوکے رہنے اور مرنے کے المیے کو انسانیت کی ایک "اجتماعی ناکامی” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، پوپ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے ہیڈکوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ سائنسی، تکنیکی اور پیداواری ترقی کے باوجود آج بھی 673 ملین افراد بھوکے سوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سائنس انسان کی اوسط عمر میں اضافہ کر رہی ہے، ایسے میں بھوک کا یہ عالم انسانیت کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے ایک روز قبل اپنی رپورٹ میں انتباہ کیا تھا کہ دنیا میں بھوک کی سطح تاریخی حد تک بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 319 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ 44 ملین افراد بھوک کی ہنگامی حالت میں ہیں۔
پوپ لیون چہارھویں، جن کا اصل نام رابرٹ فرانسس پرووسٹ ہے، نے کہا کہ یہ صورتِ حال ایک بے حسی پر مبنی معاشرتی اور معاشی نظام” کی علامت ہے۔ انہوں نے کھانے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے جاری رجحان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:یہ ایک ظالمانہ عمل ہے، جب کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت شہری آبادی اور بقا کے لیے ضروری اشیاء کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ممنوع ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ نے اس سال کے آغاز میں غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق، پچھلے دو سالوں میں ان افراد کی تعداد جو "قحط یا اس کے قریب ترین حالات” میں ہیں، دوگنی ہو کر 1.4 ملین تک پہنچ چکی ہے، جن کا تعلق فلسطین، سوڈان، جنوبی سوڈان، یمن اور مالی سے ہے۔
پوپ نے زور دیا کہ بھوک اور غذائی قلت کے خاتمے کی جدوجہد صرف حکمرانوں یا کاروباری طبقے کی نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہم سب حکومتیں، بین الاقوامی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں، تعلیمی ادارے اور شہری معاشرہ — کو اپنی اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ:ہمیں اس مہلک غفلت کی نیند سے بیدار ہونا ہوگا۔ بھوک کے خاتمے کا ہدف محض بیانات سے نہیں بلکہ حقیقی ارادے اور عملی اقدامات سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پوپ لیون چہارھویں نے خواتین کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو غریب ممالک کی آواز سننے کی بھی ضرورت ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شرحِ نمو اور قیمتوں میں استحکام لانے میں حکومت تاحال ناکام
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں
دسمبر
کیا ایک بار پھر ٹرمپ ہوں گے امریکی صدر
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے نتائج
اگست
یمن پر سعودی اتحاد کا ڈرون حملہ؛ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد شہید
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے ڈرون حملے میں ایک ہی
فروری
یمن کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی تفصیلات
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حملے میں 20
جنوری
غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں نیتن یاہو کی رسوایی
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رائی الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار
مارچ
مأرب میں شکست کے بعد صنعا میں سعودی اتحاد کا پاگل پن
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں اپنے تمام سیاسی اور عسکری کارڈ کھو
دسمبر
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے
جولائی
کوہستان میگا کرپشن سکینڈل،نیب کی کارروائی میں ہیڈکلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی ، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد
?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد: (سچ خبریں) کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں مزید اہم پیش
مئی