دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ

ایرانی

?️

سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر دشمن نے دین اسلام کے خلاف اور ایران کے ملکی و قومی اقتدار کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دشمن کا استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر سعادت اور خوشبختی کے خواہاں ہیں لیکن اگر دشمن نے دین اسلام کے خلاف اور ایران کے ملکی و قومی اقتدار کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور ہم دشمن کا استقامت ، بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

میجر جنرل موسوی نے ایرانی فوجی اہلکاروں کو ایمان کے اسلحہ سے مسلح قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوجی ایمان کے ہتھیار سے مسلح ہونے کے ساتھ ساتھ آج دنیا کے پیشرفتہ ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں اور ہم دشمن کی ہر حماقت کا منہ تو ڑجواب دینے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور اس کا دشمن کو بھی اعتراف ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے خلاف کوئی بھی حماقت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے

سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کےخلاف فوری کارروائی سے متعلق درخواست خارج

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے

پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایک اور بل لاپتا ہوگیا

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کئی ماہ قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور

ایران کے نئےصدر کی تقریب کی جھلک

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر  نے ایران کے صدارتی انتخابات کی

جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 15 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 486 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز

جلالپور پیروالا: موٹر وے کی تمام 6 لینیں نئے شگاف میں بہہ گئیں، سپلائی چین متاثر

?️ 21 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سیلابی تباہی کی سنگین صورتحال ایک نئے

پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق

?️ 6 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے