سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ کا سربراہ مارا گیا ہے، تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
پاکستانی فوج کی ایک قریبی میڈیا نے اعلان کیا کہ داعش کی خراسان شاخ کے سربراہ ثناء اللہ غفاری عرف شہاب مہاجر کنر شہر میں مارا جا چکا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان میں متعدد حملوں میں ملوث تھا اور افغانستان میں بھی سرگرم تھا۔
وہ اپریل 2020 سے داعش کی خراسان شاخ کے سربراہ کے طور پر اس دہشت گرد گروہ کی کاروائیوں کی نگرانی کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ غفاری کی موت کی تصدیق نہیں کر سکتے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ مقامی فورسز کو مطلع کر دیا گیا ہے اور وہ اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ داعش کی خراسان شاخ کے سربراہ کی ہلاکت کی خبریں شائع ہوئی ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کو چند روز قبل اطلاع ملی کہ غفاری کی حفاظت پر مامور خودکش بمبار کے بارودی مواد میں غلطی سے دھماکہ ہوا جس سے وہ اور غفاری ہلاک ہوگئے۔