خود صیہونیوں کو بھی اپنی تباہی کا یقین

تباہی

?️

سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود براک کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے قیام کی 80ویں برسی نہیں دکھ سکے گا، اس سے پہلے ہی تباہ ہوجائے گا۔
صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت کی رپورٹ کے مطابق یہودیوں کی پوری تاریخ میں انہوں نے کبھی بھی 80 سال سے زیادہ حکومت نہیں کی، سوائے دو دور کے؛ ایک داؤود کے دور اور حشمونیان کے دور میں جبکہ ہر دور میں انکے زوال کا آغاز آٹھویں دہائی رہی ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق یہودیوں موجودہ تجربہ، تیسرا تجربہ ہے اور اس وقت اسرائیل اپنی عمر کی آٹھویں دہائی میں ہے جہاں اس بات کا ڈر ہے کہ ماضی کی طرح یہ بھی آٹھویں دہائی کی بد دعا کی زد میں آئے گا۔

ایہود براک نے کہا کہ صرف اسرائیل کی کابینہ آٹھویں دہائی کی بد دعا کا شکار نہیں ہوئي بلکہ دنیا میں امریکہ، اٹلی اور روس کی کچھ حکومتیں آٹھویں دہائی کی لعنت کا شکار ہوئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے دو سال قبل کہا تھا کہ اسرائیل مزید پچیس سال تک باقی نہیں رہ سکتا جس کا اب صیہونیوں کو بھی یقین ہوتا جارہا ہے۔

اس سے پہلے صیہونی فوج کے ریٹایرڈ جنرل اور صیہونی فوج کی خصوصی کمیٹی کے سابق سربراہ اسحاق بریک نے کہا تھا کہ مزاحمتی گروہوں کی دن بدن بڑھتی طاقت کے مد نظر یہ حکومت اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سلمان خان کے والد نے اپنے بیٹے کو سزا سے کیسے بچایا؟

?️ 11 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے

اسرائیل ہمیشہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان جدائی کی تلاش میں کیوں رہتا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:سنہ 2005 میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اس کی آزادی

معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان، جو کہ برکس فرینڈز سمٹ

ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز  

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع

ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے

شام میں ایک نئے واچ ٹاور کے قیام سے صیہونیوں کی نئی نقل و حرکت

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے صوبہ قنیطرہ کے

نور مقدم قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سی سی ٹی وی فوٹیج کو پیش کیا

?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) نورمقدم قتل کیس میں استغاثہ نے جائے وقوع کی

ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے