خاشقجی کے قتل کو دبانے کے لیے بھاری رشوت

امریکی

🗓️

سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے باوجود سابق امریکی صدر کے داماد کو 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے چھ ماہ بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں چلنے والے ایک فنڈ سے 2 بلین ڈالر حاصل کیے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فنڈ کے مشیروں کی جانب سے خبردار کرنے کے باجود سرمایہ کاری کوشنر کے حوالے کر دی گئی تھی جبکہ اس طرح کا معاہدہ کرنا سعودی عرب کے مفاد میں نہیں تھا۔

اخبار کو حاصل دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی نیشنل ویلتھ فنڈ کی سرمایہ کاری کی نگرانی کے ذمہ دار بورڈ نے کوشنر کی نئی قائم ہونے والی کمپنی، ایفینیٹی پارٹنرز کے ساتھ معاہدے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن کچھ ہی دنوں بعد، محمد بن سلمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ممبران نے شرکت کی، فنڈ کے مشیروں کے انتباہات کو نظر انداز کر دیا گیا اور 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جیرڈ کشنر کو پیش کی گئی۔

نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا کہ جیرڈ کوشنر نے ٹرمپ انتظامیہ میں سعودی ولی عہد کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا جب امریکی انٹیلی جنس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا اور ان کی لاش کو مسخ کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

مراکش میں آئی ایم ایف، عالمی بینک کے اجلاس، پاکستان کے مالی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے

🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے خلاف صہیونیوں کی 103 کارروائیاں

🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:   فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔

🗓️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

🗓️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گزشتہ

مسک کی امریکی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کی متنازع تجویز

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایلون مسک، ٹیک ارب پتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

جب برطانوی وزیرخارجہ کو جغرافیہ نہیں آتا

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:   روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے رائٹرز کے حوالے سے

غزہ جنگ کا مغربی کنارے پر کیا اثر پڑے گا؟ صیہونی وزیر جنگ کی زبانی

🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے پیر کو ایک تقریر

جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

🗓️ 10 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) جو بائیڈن انتظامیہ نے دوسرے ممالک میں ڈرون حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے