🗓️
سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے فلسطین سے باہر حماس کی شخصیات کے خلاف اپنے قاتل دستوں کو فعال کر دیا ہے۔
ٹائمز آف لندن نے مقبوضہ علاقوں کے ایک رپورٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی مخالف کارروائیاں جاری رہیں تو وہ فلسطین سے باہر حماس کے رہنماؤں اور شخصیات کو قتل کر دے گی۔
اخبار کے مطابق تل ابیب حکومت نے اپنے علاقائی اور یورپی اتحادیوں کو مطلع کیا ہے کہ اس نے گزشتہ دو ماہ میں فلسطینی کارروائیوں کے جواب میں حماس کے رہنماؤں کے خلاف بیرون ملک قاتل اسکواڈز کو فعال کر دیا ہے، جس کے بعد مغربی ایشیا اور یورپ میں انٹیلی جنس ایجنسیاں حماس کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
صیہونیوں نے اس بارے میں خبردار کیا کہ مارچ کے وسط سے اب تک کم از کم 19 صہیونی مارے جا چکے ہیں، تازہ ترین کارروائی میں گزشتہ جمعرات کی شام کو العاد کے آرتھوڈوکس شہر میں دو نوجوان اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور صیہونیوں پر چاقو سے حملہ کیا۔
حملہ آوروں کو بالآخر حرجیہ کے علاقے میں چھپتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا،تاہم ابھی تک کسی بھی کارروائی کا حماس سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے سوائے مغربی کنارے میں 28 اپریل کو ہونے والی ایک کارروائی کے جس میں ایک صیہونی سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4
فروری
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
🗓️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
غزہ اور جنین کی جنگ میں کوئی فرق نہیں ہے: اسرائیلی فوج
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں جنین کیمپ پر حملے میں حصہ
مئی
اربیل پر ڈرون حملے میں موساد کے قاتل اسکواڈ کے کمانڈر کے مارے جانے کا امکان
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: اضافی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اربیل میں امریکی
جون
تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں
ستمبر
پاکستانی گلوکاروں کیساتھ گانا ’تو ہے کہاں‘ پر کام کرنے کے تجربے پر زین ملک کا ردعمل
🗓️ 14 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے ابھرتے ہوئے میوزک بینڈ ’اور‘ کے ساتھ
جنوری
فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی
مئی
پارلیمانی انتخابات میں موجودہ صدر کمیٹی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیرق الخیر پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ الاساوی نے المیادین
اکتوبر