?️
سچ خبریں: تحریک حماس سے وابستہ ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے صیہونیوں میں 30 صہیونی جرنیل اور افسر بھی ہیں۔
حماس سے وابستہ ایک باخبر ذریعے نے العربی الجدید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ نے اسرائیلی جنگی قیدیوں کے اہل خانہ کو منصوبہ بند طریقے سے اندھیرے میں رکھا ہے تاکہ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے اس پر دباؤ نہ ڈالا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی قیدیوں کے بارے میں صیہونی انتہاپسند وزیر کی خوش فہمی
انہوں نے عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کو مسترد کیا کہ حماس نے قاہرہ میں ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں 40 قیدیوں کے بجائے 20 قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی میڈیا نے لکھا کہ مزاحمتی تحریک کے پاس زندہ قیدیوں کی تعداد 20 افراد سے زیادہ نہیں ہے جو حقیقت کے برعکس ہے۔
متذکرہ ذریعہ نے نشاندہی کی کہ زندہ اسرائیلی قیدیوں کی صحیح تعداد کا تعین کرنا ناممکن ہے لیکن ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر کو بعض حساس اور اہم ٹھکانوں پر حملے کے دوران صرف حماس تحریک نے شاباک کے تقریباً 30 جرنیلوں اور افسران کو گرفتار کیا جو اس وقت سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اور صیہونی حکومت کی پہنچ سے بالکل دور ہیں۔ ۔
حماس کے اس رہنما نے کہا کہ نیتن یاہو اور کچھ اسرائیلی وزراء اپنی افواج کے غصے کو کم کرنے کے لیے غزہ میں پکڑے گئے کچھ فوجیوں کے بارے میں بہت سی معلومات چھپاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں نیتن یاہو کی تاخیر اور لاپرواہی مذاکرات کار وفد میں صیہونی فوج کے نمائندہ میجر جنرل نیتسن ایلون کی سخت ناراضگی اور غصہ کا باعث بنی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ سنجیدہ مذاکرات اور اس کے نتیجے میں جنگ کا مکمل خاتمہ اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو ہے۔
حماس کے اس رہنما نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمال اور مرکز میں صیہونی فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز صیہونی حکام کے اس جھوٹ کو ظاہر کرتا ہے کہ پہلے وہاں مزاحمت کی تباہی کا دعویٰ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریک مکمل طور پر مضبوط ہے اور اب بھی مربوط فریم ورک کے اندر نظم و ضبط کے ساتھ میدان جنگ میں حالات کو کنٹرول کرتی ہے۔
حماس کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں اس تحریک کے سربراہ یحییٰ السنوار، موجودہ جنگ اور صیہونی حکومت کی وسیع اور چوبیس گھنٹے انٹیلی جنس کاروائیوں کے باوجود میدان جنگ سے دور نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ وہ ایک الگ تھلگ سرنگ میں چھپے ہوئے ہیں، یہ صرف صہیونی برادری اور اپنے اتحادیوں کے سامنے اعلان کردہ اہداف کے حصول میں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے نیتن یاہو اور صیہونی سیکیورٹی سروسز کا دعویٰ ہے ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ السنوار میدان جنگ کے کمانڈر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ السنوارنے حال ہی میں ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں مزاحمت کاروں اور قابض افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور سرنگوں کے باہر متعدد مجاہدین سے ملاقات کی نیز حال ہی میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کی صورتحال کے بارے میں بیرون ملک حماس کے رہنماؤں کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں صیہونی قیدی کہاں ہیں؟
حماس کے اس رہنما نے کہا کہ ان کی تحریک نے جنگ بندی کے مجوزہ منصوبوں کے ساتھ ہمیشہ سنجیدہ بات چیت کی ہے لیکن امریکی حکومت نے مذاکرات کے دوران اپنا اصلی چہرہ دکھایا اور ثابت کر دیا کہ وہ مکمل طور پر قابض حکومت کے ساتھ ہے۔
مشہور خبریں۔
دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں : پاکستانی سفیر
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اس ملک
مئی
کون سے اسمارٹ فون پر نیٹ روک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا؟
?️ 2 جنوری 2022سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل
جنوری
جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن
ستمبر
ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین
جون
قدس فورس اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سربراہان کے درمیان بات چیت
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل
مئی
افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے: طاہر اشرفی
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور
اگست
بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
?️ 6 جنوری 2025 سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے
جنوری
حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے
اکتوبر