?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر کیا ہے، یہ مقدمہ ہمیشہ کے لیے کھلا نہیں رہ سکتا۔
رائے الیوم اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق حماس کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حماس نے قیدیوں کے معاملے پر قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے کئی دور کیے ہیں، السنوار نے اپنی تقریر میں یہ دھمکی بھی دی کہ حماس کی عسکری ونگ عزالدین قسام بٹالین کے قبضے میں موجود اسرائیلی فوجیوں کا معاملہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورت میں ہم فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے دوسرا راستہ تلاش کریں گے، اس سلسلے میں السنوار نے تاکید کی کہ حماس کبھی بھی اسرائیلی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی، ایسا کبھی نہیں ہو گا چاہے ہم میں سے کوئی زندہ نہ رہے، البتہ السنوار نے حماس کی طرف سے اسرائیل کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکور مذاکرات کے دوران حماس نے عفیرہ منگھستو اور ہشام السید نامی دو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلہ میں ناصر ابو حامد اور ولید دقہ سمیت صیہونی جیلوں میں قید خواتین، بچوں اور بیمار افراد کی رہائی اور یرغمالیوں کی لاشوں کے حوالے کرنے اور سابق قیدیوں کے ان کے حوالے کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے قبضے میں چار صہیونی فوجی موجود ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک ان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ان میں سے دو کو 2014 کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کے دوران پکڑا گیا تھااور دو دیگر عفیرہ اور السید کو نامعلوم حالات میں غزہ میں داخل ہونے کے بعد حماس کی افواج نے پکڑ لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور
نومبر
اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی
مارچ
سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے
اگست
سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور
مارچ
شہباز شریف کی پیوٹن سےملاقات، روسی صدر نے دورہ ماسکو کی دعوت دی
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ کے شہر
ستمبر
ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش ہے
?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش
اکتوبر
کورونا ویکسین لگوانے پر وفاقی وزیر پر تنقید
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور مسلم لیگ قائداعظم
مارچ
الیکشن لڑنے کی سیف اللہ ابڑو کو ملی اجازت
?️ 25 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے
فروری