سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال اور جنگ بندی پر مصری وفد کے ساتھ بات چیت ختم کرنے کے بعد کہا کہ اس نے قاہرہ کے ذریعے اسرائیلی حکومت کو قیدیوں کے بارے میں انتباہی پیغام بھیجا ہے۔
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ترجمان اور رکن حسان بدران نے بدھ کو کہا کہ اس تحریک نے حال ہی میں اسرائیلی حکومت کو اسیر قیدیوں کے بارے میں خبردار کیا تھا،ان کے بقول حماس نے حال ہی میں مصری ثالث کے ذریعے صیہونی حکومت کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید مرد اور خواتین قیدیوں پر مسلسل حملوں کے پیش نظر حماس ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتی،واضح رہے کہ مصری وفد حماس کے وفد سے ملاقات کے بعد کل شام غزہ کی پٹی سے روانہ ہوگیا۔
یادرہے کہ مئی میں 11 روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کے محاصرے میں نرمی کو اپنے اسیروں کی رہائی سے جوڑنے کی کوشش کی جسے حماس نے قبول نہیں کیا اور کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی صرف فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں انجام پائے گی جس کے بعد صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی جنگی قیدیوں پر حملوں اور کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے، جن میں سے کچھ نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔