?️
سچ خبریں: حزب اللہ نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام زمانہ، سپریم لیڈر، اعلی حکام ، ملت ایران ، تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کو اس تکلیف دہ نقصان پر تعزیت پیش کرتے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شہید سید ابراہیم رئیسی کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں، وہ ہمارے بڑے بھائی، ایک مضبوط حامی ، امت اسلامیہ کے اہم مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے کٹر محافظ اور اپنی تمام ذمہ داریوں میں مزاحمتی تحریکوں کے حامی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
حزب اللہ نے تاکید کی کہ شہید ابراہیم رئیسی ملت ایران کے مخلص اور دیانتدار خدمت گزار اور رہبر ایران کے وفادار دوست نیز تمام مظلوموں کی عظیم امید تھے،اسی طرح ہمارے پیارے بھائی شہید حسین امیر عبداللہیان بھی اپنے تمام عہدوں اور مناصب بشمول وزارت خارجہ کے عہدے پر، مزاحمتی تحریکوں کے ایک فعال، سرشار اور محبت کرنے والے عہدیدار اور تمام سیاسی و سفارتی حلقوں میں ان کے حامی تھے۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ان عظیم شہداء کے لیے رحمت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ملت ایران ثابت قدمی کے ساتھ امام خمینی اور تمام شہداء کے راستے پر چلے گی۔
مشہور خبریں۔
ایران کا ڈرون پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے خطرناک خطرہ
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعات کے ادارے نے
اگست
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور
اکتوبر
نوشہرہ، مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ اداکردی گئی، خودکش حملے کا مقدمہ درج
?️ 1 مارچ 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے
مارچ
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں میں توسیع:ویتکاف کا دعویٰ
?️ 28 جولائی 2025اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں میں توسیع سابق
جولائی
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے ہیں؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: 8 ستمبر 2000 کو الاقصیٰ انتفاضہ کے آغاز سے لے
ستمبر
نواز شریف پاکستان واپس آ جائیں اس کے علاوہ ان کے تمام آپشن غیر قانونی ہیں
?️ 6 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد
اگست
نتن یاہو پاتال کے کنارے پر
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آنے والا موسم خزاں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن
جولائی