?️
سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی فورسز نے صیہونی عناصر کے ٹھکانوں کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع حانیتا میں صہیونی عناصر کی بیرکوں پر لبنانی مزاحمتی فورسز نے حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے راکٹ کریات شمعون تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟سابق صیہونی وزیر کی زبانی
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے "Avivim” کی ایک عمارت کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی عناصر ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ المطلہ کے علاقے کے قریب صہیونی عناصر کے اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
المیادین کے رپورٹر نے یہ بھی بتایا کہ لبنان کی جانب سے شلومی کے مقبوضہ علاقے کے نزدیک ایک فوجی ہدف کی طرف ایک بھاری میزائل داغا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حانیتا کے علاقے کو ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دوسری بار نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے آج علی الصبح ایک بیان جاری کیا کہ اس نے کبرا کے علاقے میں دشمن کے فوجیوں کو 2 بارکان میزائلوں سے نشانہ بنایا اور یہ میزائل براہ راست ہدف پر لگے۔
حزب اللہ سے متعلق ذرائع ابلاغ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی جرأت مندانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں جمعہ کی شام کو براہِ راست بارکان میزائل سے زریت بیرکوں کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے ہاتھوں آئرن ڈوم کا حشر
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے الجلیل میں زریت بیرکوں میں اسرائیلی جاسوسی خدمات کو نشانہ بنایا ہے۔
المیادین چینل کے رپورٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جنوبی لبنان میں الضھیرہ کے اطراف کے علاقے کو نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
انٹرنیٹ پر کڑی پابندیاں، پاکستان تابناک مستقبل سے پیچھے رہ جائے گا، ماہرین
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت سیاسی محاذ آرائی کے دوران انٹرنیٹ
نومبر
برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے
نومبر
کیا عراق میں کوئی امریکی فوجی لڑ نہیں رہا؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراق اور امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے واشنگٹن
اگست
اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یورونیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا کہ
جون
مقاومت غزہ سے لے کر النقب تک متحد ہے: فلسطینی گروہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی گروپوں نے بدھ کے روز اس بات پر زور
مارچ
ہمیں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے: پینٹاگون
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک جِل نے منگل کو کہا
مئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا
جنوری
میڈیا دشمن کا مقابلہ کرنے کا اہم ترین ہتھیار:حسن نصراللہ
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہاکہ دشمن
جولائی