?️
جیل میں عمران خان کی حالت تشویشناک ہے:امریکی سفارتکار
امریکہ کے سابق نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان، زلمی خلیلزاد نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی صحت کے حوالے سے سنگین خدشات ظاہر کیے ہیں۔
خلیلزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ عمران خان جیل میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی جسمانی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق، خان کو دی جانے والی خوراک میں انسولین ملائے جانے کا شبہ ہے، جو ان کے لیے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، جبکہ فراہم کیا جانے والا پانی بھی آلودہ بتایا جا رہا ہے۔
امریکی سفارتکار نے اس صورتحال کو ایک سیاسی قیدی کے ساتھ شرمناک سلوک قرار دیا اور کہا کہ یہ طرزِ عمل فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسدادِ تشدد کے سامنے اٹھایا جانا چاہیے، اور عالمی سیاسی رہنماؤں کو عمران خان کی حمایت کے لیے آگے آنا چاہیے۔
خیال رہے کہ عمران خان گزشتہ سال سے جیل میں قید ہیں اور ان پر عدالتوں نے متعدد مقدمات میں سزائیں سنائی ہیں۔ تاہم، ان کا مؤقف اور ان کی جماعت تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ یہ تمام مقدمات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں کئی بار شدید سیاسی کشیدگی اور عوامی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کی دھوکہ بازیوں سے صیہونی بھی پریشان
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے افغانستان میں امریکی شکست کا ذکر کرتے ہوئے
اگست
ایران پر امریکی حملے نے دنیا کو سنگین جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پی ٹی آئی
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایران
جون
پاک فوج کی حمایت میں اہم بل منظور
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح
اپریل
صیہونی قیدی کیوں رہا کیوں نہیں ہو رہے ہیں؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے
نومبر
ظہیر احمد بابر نئے ایئر چیف مقرر،وزیر اعظم نے تقرری کی منظوری دے دی
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ائیر مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے
مارچ
کورونا بندشیں برقرار رہیں گی: وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 20 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس
مئی
اسلام آباد: ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق
دسمبر
آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات درست سمت میں ہیں، وزیر خزانہ
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر