جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس

روس

🗓️

سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جیت ماسکو کی ہی ہوگی۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان خاندانوں سے ملاقات کی جنہوں نے والدین کا میڈل حاصل کیا جہاں ایک خاندان کے نمائندے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روس یقینی طور پر جیت جائے گا اور دنیا کے تمام ممالک کے لیے امن و سلامتی کا ضامن ہوگا۔

اس تقریب میں اپنے خطاب میں روس کے صدر نے کہا کہ ہاں، اس میں کوئی شک نہیں کہ روس جیت جائے گا،ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے اوراس میں کوئی شک نہیں۔

یاد رہے کہ انہوں اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ روس کی فتح ناگزیر ہے، ہمارے پاس کیف حکومت کو نو نازی کہنے کی مختلف وجوہات ہیں نیز ہم ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو خود کو روسی ثقافت کا حصہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے ڈان باس میں لڑائی نہیں رکی اور روس آج جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ کو ختم کرنے کی کوشش ہے جس میں ماسکو کی جیت یقینی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ہماری جیت کئی چیزوں پر مبنی ہے جن میں روس کا اتحاد اور ہم آہنگی اور عام طور پر روس کے کثیر القومی عوام؛ ہمارے فوجیوں کی ہمت اور بہادری نیز فرنٹ لائن میں ایک خصوصی آپریشن کے فریم ورک ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے توانائی کے شعبے کے خلاف مغربی پابندیاں ہماری تیل اور گیس کی برآمدات میں کوئی سنگین رکاوٹ پیدا نہیں کر سکیں اس لیے کہ اس کے بعد روس میں تیل کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی امداد یوکرین کے کیا کام آئے گی؟ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی زبانی

🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا کہ کیف

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

🗓️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم

تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم

🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے

حزب اللہ کے ڈرونز کی تعداد کے بارے میں صہیونی اخبار کا دعویٰ

🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی

میں امریکی عوام کے اتحاد سے ٹرمپ کو شکست دوں گی: ہیرس

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: آئندہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کے بعد، امریکی صدر

میں نے صدی ڈیل کے منصوبے کو کوڑے دان میں پھینک دیا :کویتی پارلیمنٹ اسپیکر

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:کویتی پارلیمنٹ اسپیکر نے فلسطینیوں کے لیے اس ملک کی پارلیمنٹ

غزہ میں جنگ بندی کے مخالفین انسانی جرائم کے براہ راست ذمہ دار 

🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کرتولموش نے کہا کہ غزہ میں

موجودہ صورتحال میں عرب ممالک حزب اللہ کے ساتھ ہیں یا اسرائیل کے؟

🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان کے خلاف صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے