جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار

جہاد اسلامی

🗓️

سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں اس حکومت کو ہونے والے بھاری نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جہاد اسلامی تحریک کی طرف سے اسرائیلی ٹھکانوں پر داغے گئے راکٹ ٹھیک نشانے پر لگے۔
ایک صہیونی عہدہ دار نے اعتراف کیا کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کی طرف سے یروشلم میں اسرائیلی ٹھکانوں پر داغے گئے راکٹ بالکل نشانے پر لگے۔

قابض حکومت کے اس عہہدہ دار نے مزید کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں جہاد اسلامی کی جانب سے داغے گئے راکٹ انتہائی درست تھے اور انہوں نے اسرائیل کو کافی نقصان پہنچایا،یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تین روزہ حملوں کے نتیجے میں 46 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ان شہداء میں 6 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ صہیونی فوج نے اس جنگ کا آغاز جہاد اسلامی تحریک سے مقابلہ کرنے کے بہانے کیا لیکن غزہ کے خلاف گزشتہ جنگوں کی طرح اہم انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں پر قبضہ کرنے کے مقصد سے اس نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی شہری اہداف کے خلاف تین دن کے حملوں اور غزہ کے عوام اور بچوں کی شہادت کے بعد صیہونی حکومت نے اس ہفتے اتوار کے روز مصر سے تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کی اپیل کی، آخر کار جہاد اسلامی تحریک کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا اور تنازعہ رک گیا۔

 

مشہور خبریں۔

شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

🗓️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم

کینیڈا کی حکومت ویکسین نا لگانے والوں کے سخت، خلاف ادائیگی کاٹ دی جائے گی

🗓️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا اے ایف پی کے مطابق ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

اسٹیک ہولڈرز کا وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

🗓️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری

سائنسدانوں نے سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن ’بلیک ہول‘ دریافت کرلیا

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں: امریکی سائنسدانوں نے سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن

صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں

🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے

سعودی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے خلاف آسٹریلیا کا خیر مقدم کیا

🗓️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کو دہشت گردی کی

فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

🗓️ 21 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے