🗓️
سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں آئرش نمائندے نے امریکی جرائم کے سلسلہ میں عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں لڑنے والی صف اول کی شخصیت قرار دیا۔
یورپی پارلیمنٹ میں آئرش کے نمائندے مائیک والیس نے ٹویٹ کیا کہ شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی وہ شخص تھے جنہوں نے عراق میں داعش کو شکست دینے کے لیے سب سے زیادہ کام کیا،یادرہے کہ ان کا یہ تبصرہ بیلجیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے اس ٹویٹ کا ردعمل ہے جس میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی اور لوگوں کو اسے دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس مختصر ویڈیو میں اس شہید کی وصیت کے کچھ فقرے کوڈ کیے گئے ہیں جوسامعین کے سامنے ان کی بہادری اور جدوجہد کی تفصیل پیش کرتے ہیں، ایرانی سفارت خانے کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے والیس نے لکھاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی داعش کے عروج اور دہشت گرد گروہوں کو مسلح کرنے کے ذمہ دار ہیں جبکہ عراق میں آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کے لیے جنرل سلیمانی کی طرح کسی نے بھی کوشش نہیں کی، تاہم عالمی برادری کی طرف سے ان کے قتل کی مذمت کہیں دیکھنے کو ملی۔
یادرہے کہ یہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب والیس نے امریکہ کے لیے تنقیدی اور قابل مذمت رویہ اختیار کیا ہو، وہ پہلے ہی امریکی عسکریت پسندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کر چکے ہیں اور امریکی سامراج کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار
🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: ایوانکا ٹرمپ سابق امریکی صدر کی بیٹی نے جمعرات کو
جنوری
ویکسین کی مقدار سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا
ستمبر
ہم صہیونیوں کا کوئی نشان نہیں چھوڑیں گے: حزب اللہ
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں: المنار نیوز چینل نے رعد کے حوالے سے کہا
اگست
آئی ایم ایف کا صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی پر بھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ
🗓️ 6 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے اہم ساختی بینچ مارک
جنوری
حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی
🗓️ 10 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے
مئی
تل ابیب کے خلاف اردگان کس حد تک سنجیدہ ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: بہت سے لوگ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ایک
جولائی
امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
جولائی
صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست
ستمبر