?️
سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار کے پولیٹیکل سکریٹری نے تصدیق کی کہ اس ملک کے سابق وزیراعظم اقتدار میں واپس آنا چاہتے ہیں۔
برطانوی اخبار ٹائمز کے پولیٹیکل سکریٹری اسٹیون سوئن فورڈ نے اس ملک کے مستعفی وزیر اعظم لِز ٹیرس کے جانشین کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں،یاہو نیوز ویب سائٹ کے مطابق سوئن فورڈ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اقتدار میں واپسی کی خواہش سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کی تصدیق کی۔
ٹائمز اخبار کے پولیٹیکل سکریٹری نے لکھا کہ وہ اس میدان میں دوسروں کی رائے جاننے میں مصروف ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو یہ قومی مفاد کے مطابق ہوگا،واضح رہے کہ لز ٹیرس نے جمعرات کو دو ماہ سے بھی کم مدت تک وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا جبکہ برطانیہ میں بہت سے لوگ ان کے معاشی منصوبوں سے ناراض ہیں۔
اسکائی نیوز کے مطابق لز ٹیرس نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ انہوں نے انگلینڈ کے بادشاہ کو اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ، تاہم وہ کنزرویٹو پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنزرویٹو پارٹی ایک ہفتے کے اندر اپنے نئے رہنما کا انتخاب کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ لِز ٹیرس گزشتہ چھ سالوں میں انگلینڈ کی چوتھی وزیرِ اعظم ہیں جو پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث مستعفی ہونے پر مجبور ہوئیں، 14 ستمبر کو جب وہ بورس جانسن کی حکومت کی وزیر خارجہ تھیں، انہیں ان کی پارٹی کے ساتھی ارکان نے انگلینڈ کا وزیراعظم منتخب کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی انسانی حقوق
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ
اگست
ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، سکوک بانڈ کی ادائیگی وقت پر کریں گے، اسحٰق ڈار
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ “کے طور پر منارہے ہیں
?️ 26 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں
جنوری
جعلی فلم کے ساتھ قابضین کا نیا اسکینڈل
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی کے جنوب
جون
ایران کے حملے؛ 12 دنوں میں صیہونی ریاست میں 20 ہزار بار سائرن
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کے دوران اسرائیل
جون
صہیونی میڈیا نے شام میں نئے روسی ریڈار سسٹم کے بارے میں تشویش ظاہر کی
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی فوج نے حال ہی میں شام میں طیاروں، ہیلی
دسمبر
سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے میں اوپن
ستمبر
فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں
دسمبر