🗓️
سچ خبریں:تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ اس ملک میں ریفرنڈم 25 جولائی کو ہوگا جبکہ پارلیمانی انتخابات 17 دسمبر 2022 کو ہوں گے۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے کل رات ایک تقریر میں اس ملک کے نئے انتخابی قانون کے تحت ریفرنڈم اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کو معین کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم 25 جولائی کو ہوگا جبکہ پارلیمانی انتخابات 17 دسمبر 2022 کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ جولائی کے اواخر سے تیونس میں سیاسی بحران اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال نیز کورونا وائرس کی وبا سے جڑے مسائل پر بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کا سامنا ہے، تیونس کے صدر نے 3 اگست کو هشام المشیشی کو وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا اور اس کے ارکان کے سیاسی استثنیٰ کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔
قیس سعید نے یہ اقدام ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافے اور حکومتی کارکردگی نیز معاشی مسائل پر عوام کے غصے میں اضافے کا باعث بننے والے مظاہروں کے ایک روز بعد کیا ، تیونس کے صدر کی جانب سے آئین کے بیشتر ابواب کو معطل کرنے کے حکم کے بعد تیونس کی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں نے قیس سعید کی مخالفت کی تھی اور تیونس کی بڑی سیاسی جماعتوں بشمول اسلام پسند النہضہ پارٹی نے قیس سعید کے اقدامات کو ملک میں جمہوری عمل کے خلاف بغاوت قرار دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: لاپیڈ
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے
دسمبر
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم
🗓️ 11 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ
مارچ
اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی ممالک کا ردعمل
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ
جنوری
اردن سعودی صیہونی سازش کی زد میں
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:اپریل 2021ء میں جب سے اردن کے بادشاہ کے خلاف بغاوت
فروری
صیہونیوں کا متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار
🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز نے متحدہ عرب امارات کو "آئرن
جنوری
پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکومت میں صدر کے
اپریل
ایران اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ اجلاس
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں
اکتوبر