تہران اور ریاض کا مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم

ریاض

?️

سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ تہران اور ریاض نے مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں استحکام کے خواہاں ہیں،اس خبر رساں ایجنسی نے مزید لکھا کہ جمعرات کو ایران اور سعودی عرب نے مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے 7 سال کے وقفے کے بعد باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کیے، علاقائی استحکام کے حصول کی ضرورت پر زور دیا اور اقتصادی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ سمجھوتہ بیجنگ میں دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان ابتدائی مفاہمتی معاہدے کے لیے چین کی ثالثی کے ایک ماہ بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران طے پایا،واضح رہے کہ حالیہ سمجھوتہ خطے میں حریفوں کے درمیان مسلح تصادم کے امکان کو مزید کم کرتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ یمن میں طویل جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کی کوششوں کو بھی تقویت دے سکتا ہے نیز ملاقات کے بعد جاری ہونے والا بیان بھی چین کی ایک اور سفارتی فتح کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ خلیج فارس کے عرب ممالک یہ سمجھ چکے ہیں کہ امریکہ اس خطے سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹ رہا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے مزید کہا کہ اگرچہ سفارتخانوں کا دوبارہ کھولنا ایک بڑا قدم ہے، لیکن تعلقات کی بحالی کا انحصار یمن میں امن کی کوششوں پر ہو سکتا ہے، یاد رہے کہ سعودی عرب 2015 سے انصار اللہ کے ساتھ جنگ میں ہے نیز سعودی عرب کو ایران کے جوہری پروگرام پر بھی گہرا شک ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے ردعمل پر یمن کا ردعمل

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن

نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور مشیر کی عدالت میں ان کے خلاف گواہی

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر نے ان کے

سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

?️ 21 جنوری 2023سرگودھا: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے

بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی

نصراللہ کا قتل حزب اللہ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتا : سی ان ان

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سی ان ان نیٹ ورک نے ایک رپورٹ شائع

برطانیہ کے وزیر خارجہ کا غزہ میں قحطی کی تصدیق پر ردعمل

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قحطی کی تصدیق پر برطانیہ کے وزیر خارجہ

غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے

اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ

?️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے