?️
سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایران میں سرگرم واٹس ایپ گروپس میں ان کے فون نمبروں کے شامل کیے جانے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایک اندرونی ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران، پاکستان اور دیگر خطوں کے فون نمبرز سے بنائے گئے واٹس ایپ گروپس میں ان کے نمبروں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ وزارت کے ایک سیکورٹی افسر کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ گروپ ہمارے دشمن چلا رہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپلومیٹس کو ان گروپس کے معاملے میں ہوشیار رہنا چاہیے جن میں انہیں شامل کیا جاتا ہے اور اپنی فون سیٹنگز اس طرح تبدیل کر لینی چاہئیں کہ صرف وہی لوگ انہیں کسی گروپ میں شامل کر سکیں جن کے نمبر ان کے خود کے فون میں محفوظ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ انتباہ متعدد اطلاعات کے بعد جاری کیا گیا ہے جن میں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرکے جاسوسی پر آمادہ کرنے یا ڈرانے کی کوششوں کا ذکر ہے۔
اسرائیلی سائبر سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے اس طرح کے رابطوں کے حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹس کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں عبرانی زبان میں ریکارڈ شدہ دھمکی آمیز پیغامات بھی شامل ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جون میں ایران کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے دوران، کئی اسرائیلی سیاسی شخصیات کو ایران سے ڈرانے والے فون کالز موصول ہوئیں۔ اس دوران ایران نے اسرائیل کے سابق جسٹس منسٹر آئیلٹ شاکڈ کے موبائل فون کو ہیک کر لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، جاسوسی کے الزامات میں ملوث زیادہ تر افراد کا آغاز بظاہر معصوم کاموں سے ہوتا ہے جو بتدریج معلومات کے جمع کرنے اور حتیٰ کہ قتل کے منصوبوں کی تیاری جیسے سنگین جرائم کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں فلسطینوں کی واپسی سے صیہونی خوفزدہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 ٹیلی ویژن نے لکھا ہے کہ لوگوں
جنوری
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
ڈالر کی ڈبل سنچری
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ
مئی
ٹرمپ نے ووٹنگ کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا
?️ 31 اگست 2025 سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ
اگست
وزیر اعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس
جنوری
نوازشریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی۔ خواجہ آصف
?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز
دسمبر
میں تیسری دنیا کے ممالک سے امریکہ آنے والی امیگریشن روک دوں گا: ٹرمپ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ
نومبر
مارشل لا لگانے کی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی، محمود اچکزئی
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تمام
مئی