?️
سچ خبریں:قاہرہ میں ترک سفارت خانے کے ناظم الامور نے اعلان کیا کہ مصر نے ترک شہریوں کے لیے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔
روسی آرٹی نیوز سائٹ نے پیر کی صبح قاہرہ میں ترک سفارت خانے کے انچارج صالح موتلوشن کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ترک شہری بغیر ویزے کے مصر کا سفر کر سکیں گے،قاہرہ میں ترکی کے ناظم الامور صالح متلوشن نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ایسا ہوا ہے اور یہ کہ ترک سیاح 19 اپریل سے ازمیر ایئرپورٹ سے مصر کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔
قاہرہ میں ترکی کے ناظم الامور نے کہا کہ ہمارے شہری بغیر ویزا کے مصر میں داخل ہو سکتے ہیں، اہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس سلسلہ میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں نیز مصر کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی اور مصر کے درمیان ایک دہائی کے بعد تعلقات بحال ہوئے ہیں اور اقدام انقرہ کی درخواست پر کیا گیا ہے کیونکہ اس کے پڑوسیوں اور شمالی افریقہ نیز مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک کے ساتھ ایک دہائی کی کشیدگی کے بعد وہ ان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں و مصر تک پہنچا ہے اورممکنہ طور پر مستقبل میں شام تک پہنچ جائے گا۔
مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل پر کس کی حکمرانی ہے؟ چین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے: شاہد سلیم
?️ 22 جنوری 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 500 طبی عملے کی شہادت
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے
مئی
متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین
جون
پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ
مارچ
وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی
جنوری
حلیم عادل نے اسمبلی پہنچتے ہی صوبائی حکومت پر شدید تقید کی
?️ 25 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے
فروری
ترکی میں غلط معلومات پھیلانے پر تین سال کی قید
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز صدر رجب طیب
اکتوبر