سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کیے بغیر اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر کا طے شدہ دورہ امریکہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے ترجمان انجو کچلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ امریکہ ملتوی کردیا گیا ہے جو کہ 9 مئی کو طے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر
انہوں نے کہا ترک صدر کے امریکہ جانے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے اور دونوں ممالک کی رضامندی کے بعد یہ تاریخ طے کی جائے گی۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ہمارے صدر کا دورہ امریکہ جو کہ 9 مئی کو طے تھا، کو منصوبوں کی عدم مطابقت کی وجہ سے ایک اور تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جو دونوں فریقوں کے لیے زیادہ آسان ہوگی، تاہم اس سفر کی تیاری کے لیے ترکی اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ترکی اور امریکہ کے درمیان اہم ڈیل
اس سے قبل ترک اور مغربی میڈیا نے انقرہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس سفر کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔