سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوجی کاروائیاں لگاتار چوتھے روز بھی جاری ہیں۔
بغداد الیوم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شمالی عراقی صوبے دھوک میں ترک فوج نے اپنی کاروائی کے چوتھے روز کیستہ پہاڑی کے اوپر واقع برواری بالا گاؤں کو اپنے قبضے میں لے لیا، ویب سائٹ نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے صوبہ دھوک کے جبل کارہ کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے جس کے بعد ترک فوج اور پی کے کے عناصر کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے آج جبل کارہ کے علاقوں اورآمیدی کے علاقے میں واقع سکیری گاؤں پر بھی بڑے پیمانے پر بمباری کی،ذرائع کے مطابق ، ترک فوج اسٹریٹجک پہاڑی متین کی طرف بڑھ رہی ہے ، لیکن اسے پی کے کے عناصر کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے،یادرہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا ایک فوجی شمالی عراق میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) بم دھماکے میں مارا گیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ پی کے کے عناصر نے یہ بم شمالی عراق کے علاقے مخلب البرق اور الصاعقہ آپریشنل زونمیں نصب کیا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلےترکی نے شمالی عراق میں البرق اور الصاعقہ کے خلاف پی کے کے عناصر کے تعاقب کے مقصد سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔