🗓️
سچ خبریں:ترک افواج نے شام کے القامشلی شہر کے الحمقیہ محلے پر توپوں اور مارٹروں سے بمباری کی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ترک افواج اور ان کے حامی مسلح گروہوں نے اس ملک کے شہر القامشلی شہر کو اپنے توپ خانے اور مارٹروں سے نشانہ بنایا، یاد رہے کہ ترکی کی اس بمباری سے بہت زیادہ مادی نقصان ہوا اور دسیوں شامی خاندان بے گھر ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترک فوج نے شام کے صوبہ الحسکہ کے شمال مغربی مضافات میں واقع ابوراسین شہر کے آس پاس کے تمام دیہاتوں کو توپ خانے اور مارٹر حملوں سے نشانہ بنایا،اس حملے کے بعد روسی جنگی طیاروں نے شامی شہر "راس العین” کے جنوب میں واقع دو دیہات "المحمودیہ” اور "عنیق الھوی” میں واقع انقرہ کے مسلح گروپوں کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی۔
یاد رہے کہ انقرہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ PKK کے عناصر کو بھگانے کے لیے شمالی شام پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، قابل ذکر ہے کہ ترکی نے 2016 سے اب تک شمالی شام پر تین حملے کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں اس کا مقصد پی کے کے کو ترکی کی سرحدوں سے دور رکھنا ہے جبکہ شامی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی دہشتگردوں پر حملوں کے بہانے اس ملک کی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا: وزیر خارجہ
🗓️ 13 جون 2021ملتان(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ
جون
لبنان کے ساتھ جنگ صیہونیوں کے لیے کیسی رہے گی؟اکونومسٹ میگزین کی زبانی
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقتصادی جریدے اکونومسٹ نے لبنان کے ساتھ جنگ کو صیہونی
ستمبر
چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات
نومبر
اتحادی حکومت کے رہنماؤں کےخلاف دائر کرپشن کیسز عملی طور پر بند ہوگئے
🗓️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے ترمیم شدہ احتساب قوانین کے تحت عدالتوں
ستمبر
یورپی یونین کی پالیسی پر جرمن حکومت میں بڑھتے ہوئے تنازعات
🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tags Spiegel نے اپنے ایک مضمون میں یورپی یونین
مئی
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
🗓️ 7 مارچ 2022 (سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے
مارچ
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی معلومات تک محدود رسائی، انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان
🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان اراکین اسمبلی کی جانب
دسمبر