سچ خبریں:ترکی کے صدر نے نے اعلان کیا کہ اس ملک میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48000 تک پہنچ گئی۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ ان کے ملک میں گزشتہ ماہ آنے والے مہلک زلزلے کے متاثرین کی تعداد 48 ہزار ہو گئی ہے،اس سلسلے میں ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ نیز اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 115 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
رجب طیب اردگان نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ زلزلہ زدہ خطے کے لیے ملک و قوم کی تمام سہولیات کو متحرک کر دیا گیا ہے،ہمیں اعتماد، امن اور خوشحالی کے فریم ورک کو مزید مضبوطی سے قبول کرنا چاہیے جو ہمارے ملک نے سر کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے خوابوں کی تعاقب کرتے ہوئے اپنی جمہوریہ کی نئی صدی کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں، یاد رہے کہ 6 فروری کی صبح ایک بڑے زلزلے نے ترکی کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایجنسی فرانس پریس نے امریکی اسیسمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ترکی میں ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 تھی۔