ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے متاثرین کی تعداد اور نقصانات کی تعداد میں اب بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔
ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں، متاثرین اور نقصانات کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے، خبر رساں ذرائع نے ترک حکام اور غیر متوقع واقعات کی ملکی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی میں زلزلہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2921 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار 834 سے زائد بتائی گئی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ترکی میں 7.7 شدت کے زلزلے سے اب تک 6217 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں،درایں اثنا شام کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 746 اور زخمیوں کی تعداد 1448 ہو گئی ہے۔
ادھر الجزیرہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1444 اور زخمیوں کی تعداد 3531 ہو گئی ہےجبکہ ترکی نے ایک بار پھر اس ملک میں پیر کی صبح آنے والے مہلک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔
ترکی کے قدرتی آفات اور غیر متوقع واقعات کے محکمے نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ اس زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2921 اور زخمیوں کی تعداد 15834 ہو گئی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ ایران نے زلزلہ متاثرین کے لیے 45 ٹن امدادی سامان لے کر ایک امدادی طیارہ اس ملک میں بھیجا ہے۔