?️
تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہوں گے:خواجہ محمد آصف
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا دوٹوک مؤقف ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سرخ لکیر ہے اور اس پر کوئی لچک نہیں برتی جائے گی۔
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا دوٹوک مؤقف ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی "سرخ لکیر” ہے اور اس پر کوئی لچک نہیں برتی جائے گی۔
منگل کو جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان صرف افغان طالبان سے بات چیت کر رہا ہے، جن سے دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے تحت یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہفتہ 25 اکتوبر سے استنبول میں شروع ہوگا، جو پیر 27 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ان مذاکرات کا مقصد دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ایک واضح لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور قطر کا طالبان پر اثر و رسوخ ہے اور انہیں ان مذاکرات میں ضامن کی حیثیت حاصل ہے۔ اگر کوئی فریق معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ضامن ممالک کو باقاعدہ طور پر مطلع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر اور ترکی کی ثالثی میں دوحہ میں ہوا تھا، جس میں دونوں فریقین نے فوری جنگ بندی اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا۔ مذاکرات میں یہ طے پایا تھا کہ امن و امان کے قیام اور مستقل استحکام کے لیے مشترکہ طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں فریقین اس بات پر بھی متفق ہوئے تھے کہ آئندہ دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ جنگ بندی کے نفاذ کو یقینی، قابلِ اعتماد اور پائیدار بنایا جا سکے، جس سے پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن قائم ہو۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلمی صنعت میں سعودی صیہونی تعاون کا انکشاف
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:پی آر نیوز وائر ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ سعودی
جولائی
حماس کی جانب سے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے معطل
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی
فروری
فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی
دسمبر
کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب
?️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس
مارچ
غزہ میں ہر گھنٹے میں کتنے بچے صہیونی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے شروع سے اب تک کے عمل پر
اپریل
امریکی لابنگ کے لیے سعودی لابنگ پر کوئنسی کی رپورٹ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: کوئنسی سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز نے ایک رپورٹ جاری کی
اپریل
جانسن نے اپنی الوداعی تقریر میں برطانیہ کی توانائی اور معاشی بحران پر زور دیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: اس پوزیشن میں اپنی آخری تقریر میں 10
ستمبر
بلوچستان: دہشتگردوں کی کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی، درجن سے زائد گیس باؤزر جلا دیے
?️ 4 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح
مارچ