?️
تازہ ترین سروے کے مطابق 62فیصد صہیونی حماس سے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے خواہاں ہیں
صہیونی میڈیا کے مطابق ایک تازہ عوامی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل میں 62 فیصد لوگ حماس کے ساتھ ایک جامع معاہدے کے حامی ہیں، جس کے تحت غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کان 12 کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج نے واضح کیا کہ صہیونی عوام کی اکثریت سیاسی حل اور قیدیوں کی واپسی کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتی ہے۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 49 فیصد اسرائیلی شہری غزہ میں دوبارہ یہودی آبادکاری (شہرک سازی) کے خلاف ہیں، جبکہ صرف 36 فیصد لوگ اس کے حامی ہیں۔
اسی سروے کے مطابق 55 فیصد افراد وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں اور کارکردگی سے ناخوش ہیں اور موجودہ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، غزہ میں جاری قتل عام، انسانی المیے اور عالمی سطح پر اسرائیل پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد 56 فیصد اسرائیلیوں نے غیر ملکی سفر سے خوف کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی ردعمل اور ممکنہ خطرات کے باعث بیرون ملک جانے سے ہچکچا رہے ہیں۔
اس حوالے سے صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ غزہ کی جنگ کے باعث دنیا بھر میں اسرائیلی سیاح ہوٹلوں، سڑکوں اور ریسٹورانٹس میں بدسلوکی، حملوں اور تحقیر آمیز رویے کا سامنا کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی امور کے اسرائیلی ماہر انریکے زیمرمن نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا عالمی امیج بُری طرح متاثر ہوا ہے اور اس کی تنہائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: جو کچھ آج دنیا اسرائیل کے بارے میں سوچ رہی ہے، اس کے اثرات آئندہ برسوں میں بہت شدید ہوں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افریقی رہنماؤں کے خلاف ایم آئی 6 کی نئی سازش
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: روسی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے یوکرین
اگست
جوہر ٹاؤن دھماکے میں بیرونی عناصر ملوث ہونے پر تحقیقات جاری
?️ 26 جون 2021لاہور(سچ خبریں) جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سےقانون نافذ کرنے والے اداروں
جون
ابھی بھی کورونا وائرس کا خطرہ باقی ہے:اسد عمر
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او
جولائی
کورونا کبھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا: عالمی ادارہ صحت
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:روس میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ خاتون نے کہا کہ
جنوری
صیہونی مہنگائی سے پریشان
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے
اگست
سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی
نومبر
پاسپورٹ کی روزانہ 50 ہزار درخواستیں اور پروڈکشن 22 ہزار ہونے سے تاخیر کا مسئلہ ہے: وزارت داخلہ
?️ 5 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں
ستمبر
الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی
مارچ