بائیڈن تاریک مستقبل والا بوڑھا: شمالی کوریا

امریکی

🗓️

سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ ان ملک کے بارے میں امریکی صدر کا حالیہ بیان بالکل بے معنی ہے۔

ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی حکمران جماعت کی مرکزی کمیٹی کی نائب اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی سینئر مشیر کم یوجونگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا مطلب پیانگ یانگ حکومت کا خاتمہ ہوگا جو بالکل بے معنی ہے۔

شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم یوجونگ نے کہا کہ جس چیز کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے وہ یہ ہے کہ دشمن حکومت کے ایگزیکٹو سربراہ نے سرکاری طور پر اور کھلے عام نیز لوگوں کے سامنے حکومت کے خاتمہ کا لفظ استعمال کیا ہے۔

یہ الفاظ ایک ایسے شخص کی طرف سے کہے گئے ہیں جو کسی بھی طرح امریکہ کی سلامتی اور مستقبل کا ذمہ دار ہونے کے قابل نہیں ہے،ایک ایسا بوڑھا آدمی جس کا کوئی مستقبل نہیں جو اپنی صدارت کے باقی دو سال مشکل سے پورے کر پائےگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکہ ، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ پیانگ یانگ میں حکمران حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

مشہور خبریں۔

آج ملک بھر میں جزوی ہڑتال رہی

🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کچھ دینی رہنماوں کی اپیل ملک کے مختلف شہروں

ریپبلکنز کا بائیڈن کے خلاف سیاسی ہتھیار

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب

پاکستان میں اومی کرون کا ابھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فیصل سلطان

🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت

اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے یمن میں المہرہ کے دورے کا مقصد کیا ہے؟

🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سفیر اسٹیفن فیگن جمعہ کے روز ملک کی بحریہ

اپوزیشن کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری

🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ  ہم

ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے

امرہکہ کے پاس یوکرین کے لیے مالی امداد کے ذرائع کیا ہیں ؟

🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی

اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل 

🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے